اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمرل علی شمخانی نے آج تہران میں فضائی دفاعی صنعتوں کی نمائش کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ایران کی میزائلی رینج، دھمکیوں کے تناسب سے ہے اور یہ مکمل طور پر روائیتی ہتھیاروں کے دائرے میں ہے اور ان میں کسی قسم کا کوئی انحراف نہیں پایا جاتا۔ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں فضائی دفاعی صنعت کے شعبے اور اہداف کی شناسائی کی توانائی میں ترقی و پیشرفت ہوئی ہے کہا کہ ایران کی میزائلی توانائی بھی جوہری توانائی کے مقامی صلاحتوں کی بنیاد پر وجود میں آئی ہے اور جوہری صنعت کی مانند مکمل طور پر پرامن ہے۔
.......
/169